۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
برطانوی عالم دین

حوزہ/ برطانوی ممتاز شیعہ عالم دین نے حرم امام رضا علیہ السلام کو امن و روحانیت کا گہوارا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حرم امام رضا(ع) میں ایک منفرد اور ناقابلِ بیان سکون محسوس کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی ممتاز شیعہ عالم دین نے حرم امام رضا علیہ السلام کو امن و روحانیت کا گہوارا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حرم امام رضا(ع) میں ایک منفرد اور ناقابلِ بیان سکون محسوس کیا ہے۔

مولانا شیخ جعفر لاڈاک کا کہنا تھا کہ میں نے پانچ سال تک حوزہ علمیہ کربلا میں دینی تعلیم حاصل کی ہے ۔

انہوں نے حرم امام رضا(ع) میں پائے جانے والے سکون کو دنیا کے تمام مقامات سے منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی مسلمان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے محب اور عقیدت مند ہیں اور بغیر کسی مشکل کے زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

حجت الاسلام شیخ جعفر لاڈاک نے ۳۵ ممالک کے مفکرین اور دانشوروں کی موجودگی میں پانچویں حضرت امام رضا (ع )عالمی کانگریس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے امام رضا علیہ السّلام کی سیرت اور تعلیمات کو دیگر مذاہب اور فرقوں کو بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ جیسے غیر مسلم ملک میں حضرت امام علی رضا(ع) کے افکار اور تعلیمات کی ترویج کی جاسکتی ہے ،عصر حاضر کے انسان کو رضوی عدل و انصاف کی ضرورت ہے۔

برطانوی عالم دین نے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’دنیا میں کسی بھی جگہ پر اس وقت تک امن و سلامتی نہیں ہے، جب تک وہاں پر عدل و انصاف نہ ہو‘‘،اس لئے حضرت امام علی رضا(ع) کی زندگی اور طرزِ عمل تمام مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل بن سکتا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کا انعقاد مؤرخہ ۱۳۔۱۴ مئی ۲۰۲۴ بروز پیر کو حرم امام رضا علیہ السلام کے قدس ہال میں کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .